
وہ آج اسلام آباد میں موبائل ایپ ہمسفر کے اجرا کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔
یہ ایپ شاہراہوں کے قومی ادارے اور موٹروے پولیس کے درمیان تعاون کے فروغ کےلئے تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے شہریوں کوٹریفک ، موسم کی تازہ ترین صورتحال اور شاہراہوں کی بندش سے متعلق بروقت معلومات اور تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مسافروں کے تحفظ کے لئے محفوظ اور بہتر شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے آزمائشی منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ نے کہا کہ موبائل ایپ ہمسفر سے مسافروں کو شاہراہوں کی صورتحال ، موسمی حالات، دھند، بارش اور ٹریفک کے بہاو کے بارے میں معلومات کی فراہمی سمیت مشکل صورتحال میں مدد کے حصول میں بھی سہولت ملے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AtLLvC
0 comments: