
پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ نکاح کی تقریب میں دلہن ایمن خان نے ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ سنہری اور لال رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جبکہ دولہے منیب بٹ نے سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔
ٹی وی کی آن سکرین جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے تصاویر کو خوب پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ لاہور میں اداکارہ ایمن خان کی ڈھولکی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں معروف شوبز ستارے شریک ہوئےتھے۔ ایمن خان نے اپنی جڑواں بہن منال خان کے ساتھ مختلف گانوں پر ڈانس کرکے خوب رونق بھی لگائی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FyJy7W
0 comments: