Monday, November 26, 2018

ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ، 700 افراد زخمی

ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ، 700 افراد زخمی
ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے علاقے شہر سرپل زھاب میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایرانی انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز سرپل زھاب سے 17 کلومیٹر دور جنوب مغربی علاقہ تھا اور 7 کلومیٹر گہرا تھا۔

صوبے کرمانشاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرپل زھاب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 700 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زلزلہ شام 8 بجکر 7 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں مکان لرز گئے اور لوگ شدید سردی کے باوجود گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کے جھٹکے صوبہ ایلام، لرستان، ہمدان، کردستان اور مغربی آذربائیجان میں بھی محسوس کئے گئے۔

ایرانی انسٹیٹیوٹ کے مطابق زلزلے کے بعد پورے علاقے میں درجنوں بار جھٹکے محسوس کیے گئے اور ان کے اثرات عراق کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ہلال احمر ایران کے عہدیدار مرتضیٰ سلیمی کا کہنا تھا کہ زلزلہ ان علاقوں میں آیا ہے جہاں گزشتہ برس آنے والے زلزلے کے بعد تعمیراتی کام جاری تھا۔

یاد رہے کہ ایران کے صوبے کرمانشاہ میں گزشتہ برس نومبر میں 7 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں متعدد جاں بحق ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ra2Rpj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times