Tuesday, May 9, 2023

وزیراعظم کے لندن میں قیام میں ایک دن کی توسیع

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لیے برطانیہ آئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/WP9BTXO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times