Wednesday, May 3, 2023

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کب ہو گا؟

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کب ہو گا؟
رواں سال کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2023 کا پہلا چاند گرہن آج شب ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہو گا۔ جو ایشیا کے بیشتر ممالک سمیت جنوبی اور مشرقی یورپ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہو گا۔ آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن کے دوران زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے چاند کی چمک کم ہو جاتی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/pa9Pf1T

0 comments:

Popular Posts Khyber Times