وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ توہین عدالت کے خوف سے اپنے سرپرست ادارے یعنی پارلیمنٹ کی حکم عدولی نہیں کرسکتے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارے پرانے ساتھی مذاکرات کے لیے آئے تھے، انہوں نے اصولی طور پر اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن ایک دن ہونے کے ہمارے مؤقف کی تائید کی تھی لیکن انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا تھا کہ ہمارا لیڈر عمران خان نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے خوف سے اپنے سرپرست ادارے یعنی پارلیمنٹ کی حکم عدولی نہیں کرسکتے، جمعہ اور ہفتہ گزر لینے دیں، صورتحال ضرور واضح ہوگی اور ہماری آئینی پوزیشن درست ثابت ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lGYuxT5
0 comments: