بھارتی میڈیا کے مطابق 10 مئی کو ہونے والےکرناٹک کے ریاستی انتخابات کے بعد نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کےمطابق بی جے پی کو یہاں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کی 224 اسمبلی نشستوں میں سے کانگریس نے 129 نشستیں اپنے نام کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جب کہ بی جے پی 68 نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
خیال رہےکہ جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور کرناٹک کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ یہاں کے ریاستی انتخابات بھارت میں پارلیمانی انتخابات کا رجحان طے کرتے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے حالیہ شکست کو مودی سرکار کے لیے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے ریاستی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
الیکشن سے قبل بی جے پی جنوبی بھارت میں اپنے قدم جمانے کے خواب دیکھ رہی تھی تاہم اس علاقے میں اپنے واحد گڑھ میں بدترین شکست نے بی جے پی کے عزائم کو دھچکا پہنچایا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Jm9tROS
0 comments: