سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے، جب نیت خراب ہو تو بدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بھائی وزیراعظم ہو تو نواز شریف کو آنے سے کون روک رہا ہے، ہنگامی بنیادوں پر محکمہ اوقاف نے 4 تاریخ کو لاہور میں لال حویلی کا کیس لگایا ہے۔ پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10مئی تک پتا لگ جائے گا، آر ہو گا یا پار ہو گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کو احساس ہے، اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی عیاں ہو چکی ہے، خاقان عباسی کا آٹے میں 20 ارب روپے غبن کے الزام کا وزیراعظم تحقیقات کا حکم دے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے، دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے، فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازے توڑتیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، عدلیہ جیتے گی، آئین آور قانون جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں، نتیجہ صفر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/P6qzc8b
0 comments: