واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔ مزید یہ کہ عمران خان کو دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/RY1k6D9
0 comments: