Saturday, May 20, 2023

بلوچستان میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید
بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے زرغون میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثرجوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئلہ کانوں سے بھتہ خوری روکنے کیلئے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی، سیکیورٹی فورسزکی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sdVzKmx

0 comments:

Popular Posts Khyber Times