سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں،تاہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں رینجرز طلب کر لی ہے۔
اُدھر صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں رینجرزکی طلبی کیلئےمراسلہ لکھ دیاگیاہے۔
دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے بھی مراسلہ لکھ دیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کر لیے۔
مزید برآں وزیر داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے سے سختی سے نمٹا جائےگا۔
خیال رہے کہ آج چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب کی ٹیم نے رینجرزکی معاونت سے گرفتار کرلیا۔رینجرزاہلکاروں نے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے گرفتارکیاجس کے بعد اُنھیں نیب راولپنڈی کے دفترمنتقل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسز میں قانون کے مطابق نیب نے گرفتارکیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک دشمن قوتوں سے ملکرپاکستان کو نقصان پہنچنے پر تلا ہوا ہے،اگرکسی نے حالات خراب کرنے کی کوشش تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xlMjt49
0 comments: