
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ہے، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ جبکہ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں۔ عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلے لائحہ عمل کا بتائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، غیرآئینی مطالبہ سپریم کورٹ کےامور میں مداخلت ہے، سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کیلئے حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ثابت ہوگا۔
حکومتی اتحاد کے ہفتے کو ہونے والے اجلاس پر بات کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور مجرم کی سربراہی میں حکومتی اجلاس سنگین مذاق ہے، نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہیں، شہباز شریف نے ان کی ضمانت دی ان کےخلاف بھی کیس ہونا چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rFp2R3s
0 comments: