Monday, April 24, 2023

آئی ایم ایف کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ جلد منظور کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا ہے،یو اے ای کی طرف سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1WBOSqE

0 comments:

Popular Posts Khyber Times