Tuesday, April 4, 2023

پیپلز پارٹی نے متنازع بیان پر نبیل گبول کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

نبیل گبول
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نبیل گبول کو ریپ سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نبیل گبول کو شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی جانب سے جاری کیا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق نبیل گبول کو ایک انٹرویو میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر شوکاز جاری کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وضاحت نہ کرنے کی صورت میں خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی کی جائے گی۔

پارٹی کے ترجمان کے مطابق نامناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cM8a5F7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times