آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حال ہی میں میڈیا میں مخصوص اسلحے کے نظام کے حوالے سے پاک فوج کی جنگی صلاحیت پر بحث چلتی رہی جو اس کا حصہ ہے‘۔
وضاحتی بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’سابق آرمی چیف کا پاکستان کو مستقبل کے خطرات پر صحافیوں کو آف دی ریکارڈ سیشن میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’فوج پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیں اپنی تیاریوں اور جنگی صلاحیت پر فخر ہے اور فخر کرتے رہیں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ اپنے ہتھیار، آلات اور باہمت جنگی اہلکار تیار رکھا ہے اور تیاریاں جاری رکھیں گے‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/NLgbrJe
0 comments: