Thursday, April 27, 2023

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نئے جج مقرر

عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے نیا جج مقرر کر دیا گیا ہے۔

توشہ کیس کی سماعت اب ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کریں گے، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ میں ہو چکاہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت 29 اپریل کو کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون میں کر دیا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سے ویسٹ میں کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/jVhX4OU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times