
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان میں کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا۔ اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔
Despite the economic landmines laid by IK & disruptions in global fuel and food supply lines, Pakistan's economy has continued to stay afloat. All predictions of default have turned out to be false alarms. Sincere efforts are underway to revive the economy. 4/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تصادم اور انتقام کی بجائے مفاہمت، تعاون 22 اپریل کے بعد کی نئی سیاست کی علامت ہے، عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی مرمت اور تعمیر نو کی اسٹیج پر ہے، سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا، ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی۔
Pakistan faced unprecedented floods last year. The decisiveness with which the government undertook rescue, relief & rehabilitation efforts, provided social protection to millions of people & mobilized international community has been acknowledged by the world as outstanding. 6/n
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 11, 2023
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، حکومتِ پاکستان کی سیلاب کے حوالے سے ریلیف کے کاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا، حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IM8jn0w
0 comments: