Saturday, April 1, 2023

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف اتحادیوں کو موجودہ صورت پر اعتماد میں لیں گے، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/L9pk6QT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times