یمن کے دارالحکومت صنعاء میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ جمعرات کو پیش آیا، تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم جاری تھی اس دوران شہریوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتجیے میں 79 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یمن کے وزرات داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاں بحق افراد کی حتمی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا گیا البتہ کہا گیا کہ واقعہ میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Jm3YoDX
0 comments: