Tuesday, March 21, 2023

قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے شہید افسر و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاکہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے شہید بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی، شہید حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندیٔ درجات کی دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 7 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mfdZcT4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times