Wednesday, March 22, 2023

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران سعودی تعلقات بحالی پر مبارکباد

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر خارجہ نے 10 مارچ 2023 کو بیجنگ میں ایران، سعودی عرب اور چین کی طرف سے مشترکہ سہ فریقی بیان پر دستخط پر پرتپاک مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو ایران کی دانشمندی اور دور اندیشی کا ثبوت قرار دیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس عمل کو آسان بنانے میں چین کے اہم کردار کو بھی سراہا۔

ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی تجدید پورے خطے کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/zQVOqWc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times