Saturday, March 11, 2023

ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے: مریم نواز

مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی اجلاس کے انعقاد پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ سوشل میڈیاکی طاقت کو اچھے جذبوں اور مثبت سوچ پھیلانے کے لیے استعمال کریں، معاشرے میں نفرتوں کی آگ ختم کرنا ہو گی، بدقسمتی سے سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں، ن لیگ کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بننا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JeHbUBk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times