Tuesday, March 21, 2023

نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان
نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے، اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/AODsjuG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times