Tuesday, February 7, 2023

کافی کا استعمال یادداشت کی حفاظت بھی کرتا ہے

کافی
کافی کے کئی طبی فوائد سامنے آتےرہتے ہیں اور اب ایک تازہ خبر یہ ہے کہ کافی الزائیمر اور دماغی تنزلی کو سست کرتے ہوئے یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

پوری دنیا میں رغبت سی نوش کی جانے والی کافی ایک جانب تو طبیعیت میں تازگی پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی تو دوسری جانب امنیاتی نظام کو تقویت دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کافی میں موجود کئی اقسام کے فلے وینوئڈز اور دیگر مفید اجزا دماغی افعال پر مثبت اثرڈالتے ہیں۔

اس سے قبل ہم کافی کے دیگر طبی فوائد دیکھ چکے ہیں جن میں وزن کم کرنے کی صلاحیت، ڈپریشن میں کمی، امراضِ قلب سے بچانے اور دیگر بیماریوں سے بچانے والے خواص شامل ہیں۔

سب سے پہلے ایک عشرے قبل جرنل آف الزائیمر میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ اس میں فن لینڈ کے سائنسدانوں نے کہا تھا کہ درمیانی عمر کے افراد اگر پابندی سے تین یا چار کپ کافی روزانہ پیئیں تو اس سے دماغی افعال اچھے رہتے ہیں اور عمر کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ماہرینِ غذائیات کے مطابق سیاہ کافی اس ضمن میں بہت مفید ہوتی ہے اور اس میں معمولی سی کریم ملاکر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن بہت زیادہ چینی سے اجتناب برتنا ضروری ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی تصدیق کی تھی کہ کافی میں موجود کیفین سے یادداشت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق مائیکل یاسا نے کی تھی جس کی تفصیلات نیچر نیوروسائنس میں شائع ہوئی تھی۔ ان کے مطابق کافی پینے کے 24 گھنٹے تک یادداشت پر اس کے مثبت اثرات موجود رہتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے کئی رضاکاروں کو روزانہ 200 ملی گرام کیفین دی گئی اور ان کے ڈبل بلائنڈ میموری ٹیسٹ کئے گئے۔

ان میں سے جن افراد نے باقاعدگی سے کیفین پی تھی ان کی یادداشت میں بہتری پائی گئی تھی۔

پرتگال کے سائنسدانوں نے ایک تحقیقی مقالہ شائع کرایا جس میں کہا گیا کہ تھا کہ کافی میں 1000 کے لگ بھگ مرکبات پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے کیمیکل حیاتیاتی طور پر بہت ہی مؤثر ہوتے ہیں۔ کافی میں موجود بعض اجزا دماغی اعصاب کی حفاظت کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/SiXKqm9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times