
آئی جی سندھ غلام نبی ممین نے کراچی پولیس آفس پر حملے کے حوالے سے آج (بروز اتوار) اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں سندھ بھر میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور فارن سیکیورٹی سیل کے افسران شریک ہونگے۔
اس کے علاوہ ٹریننگ، فنانس، ایس ایس یو اور ریپڈ رسپانس فورس کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، رینج ڈی آئی جیز اور سندھ بھر کے ایس ایس پیز بھی طلب کیے گئے ہیں۔
اہم ترین اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع بتائے جا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/zqpWPej
0 comments: