Sunday, February 19, 2023

صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔

شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں۔ صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دے دیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے؟ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہونگے۔ آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5میرے مجرم ہونگے۔ گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں۔ق وم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے۔ یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Jp3fLYD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times