Saturday, February 4, 2023

شیخ رشید کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف اسلام آباد، مری اور کراچی کے بعد بلوچستان ضلع حب میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیخ رشید کے خلاف حب کے صدر تھانے میں شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے کراچی منتقلی روکنے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

شہری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیرداخلہ نے بلاول بھٹواور آصف زرداری کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخ رشید امن وامان خراب کرنےکی سازش کررہے ہیں، ان کے نازیبا الفاظ سے پیپلزپارٹی اور عوام میں اشتعال پھیلا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sVBAWTN

0 comments:

Popular Posts Khyber Times