Sunday, January 15, 2023

وسیم اکرم کا بیٹا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گیا

تیمور اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔

وسیم اکرم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیمور نے حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ لیا تھا اور انہیں ایم ایم اے فائٹر بننے کا شوق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا تیمور امریکا میں رہتا ہے جہاں زیادہ کرکٹ نہیں ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق دیا ہے اگر وہ فائٹر بننا چاہتے ہیں تو انہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ تیمور اکرم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک فائٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کر رکھی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JZ68fKF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times