
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
پیٹرول پمپ مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب پیٹرول پمپ مالکان قیمت بڑھنے کے انتظار میں پیٹرول ذخیرہ کیے بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق گزشتہ شام سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/SqcR67f
0 comments: