Sunday, January 1, 2023

جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

جے یو آئی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔

ناصر موسی زئی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tCRVEbK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times