Sunday, January 29, 2023

ایران نے فوجی تنصیب پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

ایران نے فوجی تنصیب پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
ایران کے شہر اصفہان میں فوجی تنصیب پر کیے گئے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملے میں مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو ایئر ڈیفنس نے مار گرایا جبکہ دو پھٹ گئے۔

ایرانی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wnfr0ML

0 comments:

Popular Posts Khyber Times