
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے حکومت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور سینئر وزیر راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کے نام پکار کر انہیں قرار داد پیش کرنے کی ہدایت کی، قانون کے مطابق کارروائی سے قبل پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اور پھر دروازے بند کر دیے گئے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال نے قرارداد پیش کی اور پھر ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد تمام اراکین نے باری باری اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
متحدہ اپوزیشن کا بائیکاٹ
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے قرارداد پیش ہونے کے دوران شدید ہنگامہ آرائی کی گئی اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کےشدید نعرے بازی کی گئی۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے اور اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے غصے میں لابی کا دروازہ لاتیں مار کر توڑا۔
ووٹنگ کے نتائج
ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوئی اور پھر اسپیکر سبطین خان نے اعلان کیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لے کر ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ اسپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے ڈائس بجائیں جبکہ باری باری پرویز الہیٰ کو مبارک باد بھی پیش کی۔
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پرویز الہیٰ کا خطاب
چوہدری پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پی ٹی آئی، ق لیگ اور آزاد امیدوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے ہمیں اُن پر یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی سیاست مکمل ختم ہوچکی ہے۔
پرویز الہٰی نے خطاب میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، حماد اظہر ، حافظ فرحت نواز اور زلفی بخاری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں گھبرانا نہیں ہے، ساٹھ ہزار نوکریاں دے رہے ہیں، خواتین کے حلقے میں اتنے کام کروائیں گے ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا، ن لیگ کے منہ کالے ہوگئے ادھر ہی لیٹ کر واپس چلے گئے ہیں، احساس پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے، گھر بیٹھے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ پر دس لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے جس سے وہ بارہ ملین ڈالر سے حاصل کر سکیں گے، کیلیفورنیا کے اسپیکر نے پنجاب حکومت سے نالج پارک میں کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کو پکڑتے ہیں تو سب سے پہلے بیمار ہوجاتے ہیں،جوں ہی پاکستان سے باہر جاتے ہیں ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں، وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے، آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، ہیلتھ کارڈ کا بہترین کام ہے نئے اسپتال بنا رہے ہیں، ہم تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ٹیومر سمیت مختلف بیماریوں کےلئے علاج کی مفت سہولت دیں گے، جناح اسپتال میں ٹراما سینٹر بنا دیا جہاں ڈھائی سو بیڈ لگائے گئے ہیں، اچھے کام کئے تو ن لیگ نظر نہیں آئے گی۔
پرویز الہیٰ نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ورکرز کو بھی نوکریاں دینے کےلئے تیار ہیں، عمران خان نے جو نئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا اسے کامیاب کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’ن لیگ کو آج صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے، انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہوگا، یہ بارات لے کر آئے تھے اب اُن کی جھولی اور ڈولی خالی ہوگئی، ہمیں چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے، خرید و فروخت نہ ہونے سے یہ بات سامنے آگئی کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین بکاؤ مال نہیں ہے‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/speqbPx
0 comments: