Sunday, January 29, 2023

لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید کا ردعمل آگیا

لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید کا ردعمل آگیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو محکمہ متروکہ وقف املاک کی جانب سیل کرنے پر شیخ رشید کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا، لال حویلی کوسیل کرنافاشزم اورسیاسی دہشت گردی ہے اگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں۔

یہ بھی پرھیں: متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 16 وزارتوں کی چھان بین سے کچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی جسکی پہلے ہی 15 فروری عدالت میں تاریخ ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانے جارہی ہے جوانکو برداشت نہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ رات کےاندھیرے میں حکومت پرشب خون مارنے والوں نے لال حویلی پرشب خون مارا ہے، 5 مرلہ سے کم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے اورعوامی خدمت کا مرکزی سیکریٹیریٹ ہے،انھوں نےرینجرز اور FC سےمدد مانگی انھوں نے انکار کردیا، پھر FIA اور پولیس کی مدد سےلال حویلی کوسیل کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/dwpg61F

0 comments:

Popular Posts Khyber Times