Friday, December 23, 2022

ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ
ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1A7CcgT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times