Sunday, December 11, 2022

ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے

ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے انٹرنیٹ پر چرچے
انٹرنیٹ پر ایک ذہین اور نرم مزاج ہاتھی کے چرچے ہورہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی اکاؤنٹ سے ہاتھی کے علاج کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اتنے بڑے جانور کی بہت ہی دیکھ بھال سے علاج کی صحیح تشخیص کے لیے ایکس رے کرانے کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے ہاتھی کو بہت ہی نرم دل اور معصوم قرار دیا۔

ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ میرا کوئی بھی مریض اتنا تعاون کرنے والا نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر اچھے طریقے سے ہاتھی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی بھی لوگوں نے تعریف کی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/89bnCmF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times