Thursday, December 22, 2022

اسلام آباد: آئی ٹین میں مبینہ طور پر خود کش دھماکا

اسلام آباد: آئی ٹین میں مبینہ طور پر خود کش دھماکا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکا سنا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جب پولیس نے ایک ٹیکسی کو تلاشی کے لیے روکا تو زوردار دھماکا ہو گیا۔

 وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر آئی 10 میں بیرونی روڈ پر گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے ایک ٹیکسی کو روکا اور تلاشی کی تو دھماکا ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوگیا جب کہ 4 اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں موجود شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ گاڑی میں دھماکا بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئے جب کہ ملحقہ علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/1WU3q0Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times