Saturday, December 3, 2022

گیم اب زرداری کے ہاتھ میں نہیں، عمران خان کا دعویٰ

 گیم اب زرداری کے ہاتھ میں نہیں، عمران خان کا دعویٰ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مارچ کے آخر تک الیکشن کرانے پر تیار ہے تو ہم ابھی اسمبلیاں نہیں توڑتے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کیا یہ چاہتے ہیں کہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہوجائے اور پھر اس کے بعد عام انتخابات ہوں ؟ عقل تو یہ کہتی ہے کہ 66 فیصد ملک میں الیکشن ہو رہا ہے تو عام انتخابات کرا دیں، اگر یہ چاہتے ہیں توہم ان سے مذاکرات کرسکتے ہیں کہ کس تاریخ کو الیکشن ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بجٹ کے بعد الیکشن کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، یہ ملک کو نیچے لے کر جارہے ہیں، اگر یہ مارچ کے آخر تک الیکشن پر تیار ہیں تو ہم اسمبلیاں توڑنے سے رک جاتے ہیں، نہیں تو ہمیں فوری طور پر کے پی اور پنجاب میں اسمبلی تحلیل کرکے الیکشن کرانا ہے، ہم مارچ سے آگے نہیں جانے لگے، اگر انہوں نے نہیں مانا تواس ماہ اسمبلیاں تحلیل کردینی ہیں، فیصلہ کرنے میں ان کو کتنی دیر لگنی ہے؟ یہ ہاں کریں گے یا نہ ، ہمارا تو فیصلہ ہوگیا ہے۔

عمران خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گیم اب زرداری کے ہاتھ میں نہیں، پرویز الہیٰ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الہیٰ نے پورا اختیار دیا ہے کہ جب چاہوں اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پرویز الہیٰ نے دستخط شدہ سمری دی ہے؟ تو عمران خان نے کہا کہ بس سمجھ جائیں ناں، پرویز الہیٰ نے اختیار دے دیا ہے ، چار پانچ دنوں میں کے پی اور پنجاب میں اپنے لوگوں سے مل رہا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں سے کیا رسپانس آتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lao3E2B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times