
منگلا ڈیم یونٹ 5 اور 6 ریفربشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح باعث فخر ہے، منگلا پروجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، 1960کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا، اس ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، منگلا پن ڈیم کے بجلی کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں، اب وقت ہے کہ پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ منگلا ڈیم ایوب خان کا کارنامہ ہے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 2013 میں اپنے عروج پر تھی، نواز شریف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم منصوبہ ہے، ایک ارب ڈالر کے بانڈ سے متعلق بہت کچھ کہا گیا ہم یہ ادائیگی کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں انڈسٹری دوبارہ چلنا شروع ہوئی، اسٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کا کریڈٹ ہے جس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی، منگلا ڈیم اور دیگر ڈیموں نے سیلاب کی کچھ تباہی کو روکا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Juz2Lpq
0 comments: