Thursday, December 1, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرِمملکت نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعطم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ 29 نومبر کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/LGlsQyR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times