Sunday, December 25, 2022

2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے…

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا، یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب کیسز بنیں گے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثر یت حاصل کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا وجود ایک فساد و فتنہ ہے، ووٹ کی طاقت سے اس کا قلع قمع کرنا چاہیے، عمران خان نے قوم کو نفرت اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اس فتنے کے ہوتے جمہوریت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے، اس فتنے کو عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/D2zFcMW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times