Thursday, December 15, 2022

16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کا غم برسوں بعد بھی بھلایا نہیں جاتا، پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سانحہ ای پی ایس پشاور کو آج 8 برس بیت گئے، پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی سانحے میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی سانحے پر نہایت افسوس کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسوں بعد بھی یہ غم ہے جو بھلایا نہیں جاتا۔

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر اس دکھ کی یادد لاتا ہے جب دہشتگردوں نے ظلم کی داستان رقم کی، آج سانحہ اے پی ایس کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کاغم بانٹنے کا دن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرےگی، 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے، یہ دن دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےعظیم قربانیاں دی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9pjGEho

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times