Monday, November 7, 2022

دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو نذر آتش کردیا

دیامر میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو نذر آتش کردیا
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے داریل بروگی میں تعلیم دشمن عناصر نے گرلز سکول کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے رات گئے ضلع دیامر کے علاقے داریل بروگی میں گرلز سکول آگ لگادی اور چوکیدار کو اغوا کیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  داریل میں گرلز مڈل سکول کو آگ لگانے والے افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ 

واضح رہے 2018 میں دیامر ہی کے مضافاتی علاقوں تانگیر، ہوڈر، کھنبری، جگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائن سمیت متعدد جگہوں پر 12 مختلف سکولوں کو تعلیم دشمن عناصر نے آگ لگائی تھی۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/LN1MiT3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times