Monday, November 28, 2022

تیز ترین سنچری کس کے بلے سے کی تھی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے کی تھی۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی جانب سے تھائی لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں بھارتیوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی کو بھارتی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور ان سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران گفتگو ایک مداح نے شاہد آفریدی کو ان کی تیز ترین سنچری بھی یاد دلائی جس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سنچری میں نے سچن ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی تھی اور وہ بلا آج بھی میرے پاس موجود ہے۔

بعد ازاں آفریدی نے بھارتی مداحوں کو اپنے پیغام میں یاد دلایا کہ ہم کسی بھی جگہ اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں سب سے انسان سمجھ کر ملاقات کرنی چاہیے اور ہمارے لیے سب انسان برابر ہونے چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wUuVrLR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times