Tuesday, November 1, 2022

ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ پر بیٹھیں اور انعام پائیں

ہوائی جہاز میں درمیانی سیٹ پر بیٹھیں اور انعام پائیں
ہوائی جہاز پر طویل سفر کرنے والے افراد جانتے ہیں کہ ہر فرد کھڑکی کے پاس بیٹھنا پسند کرتا ہے اور کوئی نہیں چاہتا کہ وہ درمیانی (مڈل) نشت میں بیٹھ کر خود کو قید کرلے، لیکن اب آسٹریلوی فضائی کمپنی نے صارفین کو اس جانب راغب کرنے کے لیے لاٹری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ خطیر…

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7500 ووٹوں سے انکشاف ہوا ہے کہ صرف 0.6 فیصد لوگ ہی مڈل سیٹ پر بیٹھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ دومسافروں کے درمیان پھنس کر رہ جاتے ہیں اور بیت الخلا جانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورجن آسٹریلیا نے عوام کو اس نشست پر راغب کرنے کے لیے’مڈل سیٹ لاٹری‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح قرعہ اندازی کے بعد خوش نصیب افراد 145,000 کی رقم یا اس سے وابستہ سہولیات جیت سکیں گے۔ ان میں مفت پروازیں، بنجی جمپ اور ہیلی کاپٹر کی سیر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

ورجن آسٹریلیا نےکہا ہے کہ اب سے لے کر 23 اپریل 2023 تک ہماری ایئرلائن سے باربار سفر کرنے والے صارفین ایپ کے ذریعے اس لاٹری میں شامل ہوسکتے ہیں بس انہیں درمیانی سیٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس کے بدلے میں ان کے لیے شاندار ترغیبات رکھی گئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/5afMIQy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times