Wednesday, November 30, 2022

اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگی: شیخ رشید

شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں جو اُس کے ساتھ کھڑان ہیں ہوگا، اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ PDM کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔ تیل گیس بجلی کےلیے پیسےنہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کےلیے 2ارب روپےہیں۔ چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آگئے لاہور کا فیصلہ فیصلہ کُن ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہےحکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔ الیکشن کو روکنےکےلیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا، ثابت ہوگیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں، فیصلے کا وقت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kQD8l9S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times