
مصر میں جاری موسمیاتی سربراہی اجلاس کوپ 27 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت موسمیاتی تبدیلی ایک مختلف ٹائم لائن اور پیمانے پر ہے۔ یہ ہمارے دور کے مسئلے کو واضح کر رہی ہے۔
سیکرٹری جنرل یو این نے عالمی رہنماوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کو عالمی حدت کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے یا اجتماعی خودکشی میں سے کسی ایک کے سخت انتخاب کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سب کے لیے ہدف قابل تجدید اور سستی توانائی فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ اور چین سے خاص طور پر اس کی رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/auBq8J4
0 comments: