Tuesday, November 1, 2022

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت اپنے کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے سمیت اسٹرٹیجک پارٹنر شپ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورہ چین میں چین کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ۔

واضح رہیں وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ہمراہ چین کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ چین کے اعلیٰ عہدیداروں نے وزیراعظم اوران کے وفد کابیجنگ کے ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریںگے۔ دونوں فریق اپنی سد ابہار تزویراتی تعاون پرمبنی شراکت داری کا جائزہ لیںگے اور علاقائی اور عالمی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریںگے ۔

اس سال اپریل میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا یہ پہلا دور ہ چین ہے ۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qahNiR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times