
راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، پاکستان کی جانب سے آج سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود ڈیبیو کررہے ہیں۔
واضح رہے فیصلہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ کلئیر آنے پر کیا گیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلئینگ الیون کی دستیابی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا، کپتان بین اسٹوکس سمیت سات انگلش کھلاڑی وائرل انفیکشن میں مبتلا ہونے پر میچ کے شروع ہونے تحفطات کا اظہار کیا جارہا تھا، اب میچ شیڈول کے مطابق شروع ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے ہیں۔ 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 جبکہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔ 39 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں آخری بار 2005/6 میں ٹیسٹ سریز کھیلی گئی تھی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی۔
واضح رہے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کےلیے انگینڈ ٹیم پاکستان میں موجود ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kdAPwbU
0 comments: