
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نہ کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے، تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/OJTK7fc
0 comments: