
ترک اقوام کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر آج تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان وسطی ایشیائی ملک ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر رکن ممالک کے سربراہان اور دیگر اہم وزراء بھی سمرقند پہنچ چکے ہیں اور سربراہی ملاقات سے قبل وزراء کا اجلاس بھی ہوچکا ہے ہے۔
رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کا موضوع "ترک تہذیب کا نیا دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی طرف" ہے۔
اجلاس میں رہنما معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور کسٹمز کے شعبوں میں تنظیم کے منصوبوں کے کئی اہم امور پر فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور سرکاری دستاویزات کو حتمی شکل دیں گے۔
قبل ازیں شرکاء کے لئے ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں ترک اور ازبک ثقافت کی تاریخ و تہذیب کے رنگ بکھیرے گئے، پروگرام میں موسیقی، رقص اور دیگر موضوعات شامل تھے۔ ترک اقوم کی یہ تنظیم دو ہزار نو میں قائم کی گئی۔
آزربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ترکیہ اور ازبکستان اس کے مستقل رکن ہیں جبکہ ترکمانستان اور ھنگری کو آبزرور رکن کا درجہ حاصل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cBlWorV
0 comments: